Sunday , November 29 2020
Home / About

About

پیغام پرنسیپل

 

 السلام علیکم! مہتاب خورشید میموریل ہائیر سکنڈری سکول کوٹھا( صوابی) کا قیام صاحبزادہ عبدالقیوم ٹرسٹ کے زیرنگرانی 2011 میں ایک مشن کے روپ میں معرض وجود میں آیا جسکے بانی اور روح روں محترم امتیاز احمد صاحبزادہ سابقہ چیف سیکرٹری صوبہ خیبر پختونخواہ ہیں ۔ جبکہ منیجمنٹ کمیٹی، جو کہ کمیونٹی کے دُور اندیشن شخصیات پرمشتمل ہے۔ سکول کا انتظام وانصرام چلاتا ہے۔

 اس ادارے کے قیام کا اولین مقصد علاقہ ھٰذا کے بچوں اور بچیوں کو اچھی اورسستی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ جس کے لئے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پروفیشنل اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

 اس ادارے میں اچھی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات کی ہمہ گیراخلاقی معاشرتی ،سماجی اور ذہنی نشوونما کی طرف خصوصی توجہ دی جاتی ہے تا کہ بچے اور بچیاں اچھے زیور تعلیم سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ متوازن شخصیت کے حامل ہو کر معاشرہ میں ایک بہتر شہری کا کردار ادا کر سکے میں داخل ہونے والے نئے طلبا ء و طالبات کے والدین کو یقین دلاتا ہوں۔ کہ آپ اس ادارے کے ماحول کو اپنے بچوں اور بچوں کی اعلیٰ تعلیم وتربیت کیلئے نہایت سودمند پائیں گے۔ بشرطیکہ آپکا تعاون اور دعائیں شامل حال ہوں۔

اللہ ہمارا حامی و ناصر!آمین

پرینسپل محمد توفيق

 

تعارف

مہتاب خورشید میموریل سکول عوام کے زیرانتظام اور نگہداشت کے ساتھ غیر منافع بخش ادارے کے طور پر سرصاحبزادہ عبدالقیوم میموریل ٹرسٹ جو کہ سوسائیٹی ایکٹ 1860 کے تحت رجسٹرڈہے کی سر پرستی میں معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

 

مقصد اور قيام

سکول کے قیام کا مقصد ان لوگوں کو بھی اعلی تعلیم کے حصول کے لئے سہولت فراہم کرتا ہے جو کہ قابلیت رکھنے کے باوجودمعیاری سکولوں میں بھاری فیس ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ تدریسی عملے بنیادی ڈھانچہ کی سہولت تدریسی لوازمات اور ہم نصابی ونصابی سرگرمیوں کے اعتبار سے سکول ایک مثالی ادارہ ہے۔ سکول میں اسلامی، اخلاقی اورانسانی اقدار پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ تاکہ طلباء معاشرے اور ملک کے ذمہ دار شہری بن جائیں۔

سکول گاوں کوٹھا میں مرحوم کرنل خورشید کے گھر کے احاطہ میں واقع ہے۔ جو پہلے پاکستانی تھے جن کا 1950-1949 میں صوبہ پختون خواہ کے گورنر کے طور پرتقرر ہوا۔ جو33 سال کے طویل پٹه پران کے صاحبزادے سلیم صاحبزادہ نے ٹرسٹ کے حوالے کیا۔

سکول کا قیام 2011 میں عمل میں لایا گیا۔ شروع میں نرسری تاپنجم تعلیمی سہولیات فراہم کی گئیں اور بعد ازاں سالانہ مزید کلاسوں کا اضافہ ہوتا رہا۔ اور اب 2016 سے سکول کو ہائیر سیکنڈری سکول تک کا درجہ دیا گیا ہے۔ سکول میں بوائز اورگرلز کے لئے الگ الگ مکانات ہیں اوراسی مطابقت سے اساتذہ تعینات کئے جاتے ہیں۔

مزید معلومات کے لئے درجہ ذیل  پر کلک کریں

سلیبس ،تعلیمی طریقہ کار ،   غیرنصابی سرگرمیاں

بزم ادب ,کھیل کود اور فزیکل  تعلیم , سڈی ٹور۔مطالعاتی دورے

فنکشن ۔ تقریبات   لائبریری  ,  لائبریری کے لئے قواعد اور ضوابط