Thursday , October 22 2020
Home / About

About

فنکشن ۔ تقریبات

سکول میں مختلف اوقات میں مختلف فنکشن کئے جاتے ہیں جس میں اکثر اوقات والدین کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔ تا کہ والدین بھی اپنے بچوں کی فنکاری اور اہلیت سے لطف اندوز ہوسکیں۔ ہرسال سالانہ امتحانات  کے بعد یوم والدین کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ جس میں تمام والدین شریک ہوتے ہیں۔ اس موقع پرسٹوڈش میں کارکردگی کی بنیاد پر انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں۔

 

لائبریری

سکول میں مختلف النوع موضوعات پر کتابیں دستیاب ہیں۔لائبریری میں بیٹھ کر کتابیں پڑھنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ کوئی بھی طالب علم ،  ٹیچراور والدین بھی لائبریری کی ممبرشپ حاصل کر سکتے ہیں۔

 

 

لائبریری کے لئے قواعد اور ضوابط

لائبریری کے لئے مندرجہ ذیل قواعد و ضوابط مقرر کئے گئے ہیں۔

لائبریری  مقررہ اوقات میں کھلی رہے گی۔
لائبریری  کے لئےممبرشپ ضروری ہے جس کے لئے باقاعدہ فارم پر درخواست کیجائیگی۔ ممبرشپ کے لئے سالان50روپ فیس مقر کی گئی ہے۔

 ممبر شپ کارڈ پر باقاعدگی کی ساتھ کتابوں کے وصولی اور واپسی کا اندراج کیا جائیگا۔

 لائبریری سے باہر کتاب لے جانے کی( اندراج) کے بعد اجازت ہوگی۔ جس کے لئے ایک ہفتے کی میعاد مقررکی گئی ہےایک ہفتے کے بعد اگر ضرورت ہو تو دوبارہ اندراج کرا کر وصول کیا جا سکتا ہے۔

واپسی میں تاخیر کی صورت میں روازانہ کے حساب سے 20روپے جرمانا وصول کیا جائیگا۔

والدین اگر کوئی کتاب پڑھنے کے لئے لینا چاہے تو اسے واپسی، جرمانے اور قیمت کی ذمہ داری سٹوڈنٹ کی ہوگی۔

سٹوڈنٹس کے والدین کے علاوہ اگر کوئی کتاب کا مطالعہ کرنا چاہے اور کتاب گھر لے جانا چاہے تو اس کے لئے زرضمانت جو کتاب کی قیمت کے برابر جمع کرنی ہوگی۔

لائبریری انچارج تمام کتابوں کا باقاعدہ ریکارڈ رکھے گا۔ کسی کتاب کی گمشدگی کا ذمہ دار ہوگا۔ بغیر اندراج کے کتاب دینے اور وصولی نہ ہونے کی صورت میں اس کی قیمت خودادا کریگا۔

لائبریری ٹائم کے دوران خودموجود ر ہیگا۔ اور اس کے بعد خودلائبریری بند اور کھولنے کا پابند ہوگا۔