Wednesday , October 21 2020
Home / About

About

سلیبس

سکول میں نرسری تا جماعت ہشتم آکسفرڈ یونیورٹی کا سلیبس پڑھایا جاتا ہے۔ جبکہ نویں جماعت سے گورنمنٹ کا منظور شده سلیبس پڑھایا جاتا ہے۔ جس میں سائنس کے علاوہ دیگر مضامین بھی شامل ہیں جو کہ اختیاری ہیں اور طالب علم کے فہم شوق اور رحجان والدین کے منظوری اور منشا کے مطابق مخصوص کئے جاتے ہیں۔

تعلیمی طریقہ کار

سکول میں جدید طریق تعلیم کو اپنایا گیا ہے۔ اور دور جدید کے تمام تر تعلیمی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔ تمام اساتذہ جدید علوم سے آراستہ ہیں۔ سکول میں نہ صرف تعلیم بلکہ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ والدین کو باخبر رکھنے اور ان سے مشورے لینے کے لئے باقاعدہ سٹوڈنٹس کارڈ کا سسٹم اپنایا گیا ہے جس میں ہوم ورک کے علاوہ بچے کے لئے اور والدین کے لئے بھی ہدایات و شکایات درج کی جاتی ہیں۔ والدین کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ بچے کے سکول کارڈ کا روزانہ معایئنہ کر کے اپنے دستخط سبت کریں اس کے علاوہ اگرکوئی شکایت ہو تو والدین اپنی شکایت پر کوئی رائے اور مشوری کارڈ میں درج کر سکتے ہیں۔

غیرنصابی سرگرمیاں

سکول میں تعلیم وتربیت کے علاوہ  غیرنصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ جو مندرج ذیل ہیں۔